ضمنی انتخابات:حکومت کاانٹرنیٹ سروس معطل رکھنےکافیصلہ

ضمنی انتخابات:حکومت کاانٹرنیٹ سروس معطل رکھنےکافیصلہ
کیپشن: ضمنی انتخابات:حکومت کاانٹرنیٹ سروس معطل رکھنےکافیصلہ

ویب ڈیسک :ضمنی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے  کے لئے حکومت نے پنجا ب کے مختلف مقامات پر انٹر نیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  ذرائع کا کہناہے کہ ضمنی الیکشن کے روزصوبہ بھر کے مختلف مقامات انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔  اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے انٹرنیٹ سروس وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ  جن حلقوں میں ضمنی انتخابات  کا انعقاد کیاجارہا ہے وہاں انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی صوبہ بھر میں موبائل سروس بحال رہے گی، صرف ضمنی الیکشن والے حلقوں میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا جائے گا۔اس حوالے سے ضلع لاہور، قصور ،چکوال ، گجرات ، بھکر ، ظفر وال  شیخوپورہ ، اور ڈیرہ غازی خان میں انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔
اسی طرح تلہ گنگ ،کلر کہار ،علی پور چٹھا، ، صادق آباد ، کوٹ چھوٹا میں موبائل۔ انٹرنیٹ سروس   بند رہے گی۔