خیرپور : میڈیکل بورڈ کی جانب سے جاری ابتدائی رپورٹ میں جسم کے مختلف حصوں پر تشدد اور زیادتی کا شبہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی خیرپور کے مطابق ملزم اسد شاہ کا ڈی این اے فاطمہ کے ڈین این اے کے ساتھ میچ کرگیا ہے۔ بچی کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات بھی ملے ہیں۔ رانی پور میں سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ اور ریلی، مظاہرین کا کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور سزا کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔