کوسٹ گارڈز کے زیر اہتمام منشیات اور ممنوعہ اشیاء کو نذرآتش کرنے کی تقریب کا انعقاد

کوسٹ گارڈز کے زیر اہتمام منشیات اور ممنوعہ اشیاء کو نذرآتش کرنے کی تقریب کا انعقاد

 ویب ڈٰسک: پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیر اہتمام منشیات اور ممنوعہ اشیاء کے جلانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے حسن شاہ مزار کراچی اور اوتھل (بلوچستان ) میں  پکڑی جانے والی منشیات اور ممنوعہ اسمگل اشیاء  کے جلانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 

 تقریب کے مھمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز تھے ۔تقریب میں سیشن جج  گھارو اینڈ وندر ، ممبران  کراچی چیمبر آف کامرس ، ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن   گھارو ،حب اور اوتھل نے تقریبات میں شرکت کی ۔

تلف کی جانے  والی اشیاء  میں 65542 کلو گرام اسپاری،88643 سگریٹ کے  ڈنڈے ،343 تھلے چائینا سالٹ ،اور 945 پیکٹ نسوار مکس ،اخروٹ 278اور میٹھی  سپاری 138 کلو گرام ،دودھ کا پاوڈر 538 کلو گرام اور جس میں 46019 گٹکا شامل تھیں ۔

اس موقع پر ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ پاکستان کو سٹ گارڈز منشیات کو جلانے کی تقریب کا انعقاد کر تی ہے تا کہ معاشرے میں اس ناسور کے خلاف آگاہی کو اجاگر کر سکے  اور اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ آئندہ بھی منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ تن مصروف عمل رہتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار کرتی رہے گی ۔ 

Watch Live Public News