قاتلانہ حملہ کرنے والے کون تھے؟ شبلی فراز کا بیان سامنے آگیا

قاتلانہ حملہ کرنے والے کون تھے؟ شبلی فراز کا بیان سامنے آگیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے حملہ کرنے والوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ درجنوں کی تعداد میں ان لوگوں نے کالے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے، تاہم ان جھنڈوں پر تحریر میں نہیں پڑھ سکا۔ خیال رہے گذشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے موقع پر وفاقی وزیر شبلی فراز پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ اس میں وہ بال بال بچ گئے تھے، تاہم ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا، جس کا علاج نجی ہسپتال میں جاری ہے۔ یہ واقعہ درہ آدم خیل میں پیش آیا تھا۔ ایک نجی ٹٰیلی وژن سے گفتگو میں شبلی فراز نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے میں کوہاٹ گیا، لیکن واپسی پر جیسے ہی درہ آدم خیل کی حدود میں ہماری گاڑیوں کا قافلہ داخل کالے جھنڈے اٹھائے لگ بھگ 50 لوگوں نے ہم پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے ہماری گاڑی پر فائرنگ اور پتھرائو شروع کر دیا۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1472587133793628161?s=20 بعد ازاں اپنی ایک ٹویٹ میں شبلی فراز میں لکھا کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں آبائی علاقے کوہاٹ سے واپسی پر دورہ آدم خیل کے مقام پر ہجوم نے حملہ کیا اور فائرنگ کی،معجزاتی طور پر محفوظ رہا،تاہم ڈرائیور زخمی ہوا جسکو طبی امداد مہیا کردی گئی،نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر دوستوں،میڈیا اور تمام لوگوں کا انتہائی مشکور ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کون تھے؟ کہاں سے آئے تھے؟ اور ان کا تعلق کس گروپ سے تھا؟ میں اس بارے میں نہیں جانتا، تاہم انہوں نے اپنے ہاتھوں میں کالے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ بظاہر یہ کوئی سیاسی لوگ نہیں تھے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1472560985995190273?s=20 ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی۔ خدا کا شکر ہے کہ وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہےجسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Watch Live Public News