پبلک نیوز : دفاعی چیمپین کراچی کنگز نےعمدہ بائولنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 121 تک محدود کردیا تھا، کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے افتتاحی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔،
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 122 رنز کا ہدف 13.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جو کلارک نے 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
اوپنر شرجیل خان 4 رنز بنا کر حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، کپتان بابر اعظم 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کولن انگرام 17 اور محمد نبی 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان شنواری ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18.2 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیاتھا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کنگز اور گلیڈی ایٹرز کے مابین مقابلہ افتتاحی تقریب اور آتش بازی کے بعد شروع ہوا۔
Kings dominating the game right now. How did you find @simadwasim’s new celebration? #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #KKvQG pic.twitter.com/tOyauWacf4
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2021