ویب ڈیسک: نیشنل ویمنز فٹبال چیمپئن شپ 2024 ملتوی کردی گئی ہے۔ فٹبال چیمپئن شپ 5 مئی سے کراچی میں منعقد ہونا تھی۔
تفصیلات کے مطابق فٹبال کلبز نے پی ایف ایف کو فٹبالرز کی تعلیمی مصروفیات سے آگاہ کیا۔ متعدد درخواستوں کے پیش نظر ایونٹ کے التوا کا فیصلہ کیا گیا۔
نئے شیڈول کا اعلان کلبز سے رائے طلب کرنے کے بعد کیا جائے گا۔