آئی پی ایل کیلئے پاکستان کا دورہ چھوڑنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا

آئی پی ایل کیلئے پاکستان کا دورہ چھوڑنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا
سورس: ویب ڈیسک

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: آئی پی ایل کے لیے پاکستان کا دورہ چھوڑنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے ماطابق نیوزی لینڈ  کے کرکٹرز بھارت میں سیزن کے اچھے آغاز کے لئے میچز کے منتظر ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کے 9 کرکٹرز کے  انڈین پریمئیر لیگ میں معاہدے ہیں ، اب تک چار کرکٹرز کو میچز کھیلنے کا موقع ملاہے ۔ایک ٹیم میچ کے لیے چار غیر ملکی کھلاڑیوں کو پلئینگ الیون میں شامل کر سکتی ہے۔  

نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو پلئینگ الیون کا حصہ بننے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز پانی پلانے کے لیے دوڑتے اور صرف پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کین ولیمسن تین میچز باہر بیٹھے دو میچز میں 27 رنز بنائے، ٹرینٹ بولٹ نے چار میچز میں 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ راچن رویندرا نے 5 میچز میں 112 رنز اسکور کئے ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کے سب سے مہنگے پلئیر ڈیرل میچل  نے پانچ میچز میں 118 رنز بنائے ہیں۔ میچل سینٹنر،ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن ،گلین فلپس اور میٹ ہنری کو تاحال کوئی میچ نہیں ملا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔