دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی نئی گرل فرینڈ کون ہیں؟

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی نئی گرل فرینڈ کون ہیں؟

معروف امریکی ارب پتی ایلون مسک کو ان کے نجی طیارے پر ایک نا معلوم نوجوان لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ ایلون پانچ ماہ قبل اپنی بیوی سےعلیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پچھلے دنوں ایلون کا نجی طیارہ لوس اینجلس کے ہوائی اڈے پر اترا تو انہیں مذکورہ لڑکی کے ساتھ طیارے سے اترتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس لڑکی کا نام نتاشا باسیٹ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ 27 سالہ آسٹریلوی اداکارہ نتاشا 50 سالہ ایلون کی دولت کی نہیں بلکہ "ذہانت" کی دیوانی ہو چکی ہے۔نتاشا معروف آنجہانی امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کی زندگی پر بننے والی فلم میں ایلوس کی پہلی دوست کے کردار میں نمودار ہوں گی۔

Bassett is pictured at an LA movie premiere in November 2021, before her romance with Musk was uncovered

امریکی ارب پتی ایلون مسک نے گذشتہ برس ستمبر میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ گرائمز سے رشتہ ازدواج ختم کر لیا تھا۔ یہ شادی تین برس تک رہی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کی عمر ایک برس ہے۔ ایلون کے اپنی پہلی بیوی جوسٹن مسک سے پانچ بیٹے ہیں۔

Bassett previously starred as Britney Spears' in Lifetime's 2017 biopic Britney Ever After

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔