پولیس کی ویلفیئر کیلئےہر ممکن کوشش کی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

پولیس کی ویلفیئر کیلئےہر ممکن کوشش کی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: پولیس کی ویلفیئر کیلئےہر ممکن کوشش کی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

ویب ڈیسک:  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس کی ویلفیئر کیلئے کی ہر ممکن کوشش کی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا، محسن نقوی نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے نئی عمارت کے تعمیراتی معیار کا مشاہدہ کیا اور چھت پر بنائے گئے کیفے ٹیریا کے معیار کو سراہا، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ملک لیاقت نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

بعدازاں وزیراعلیٰ نے ماڈل تھانہ اچھرہ کا بھی افتتاح کیا، محسن نقوی نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا، انہوں نے ویٹنگ روم، ایس ایچ او اور میٹنگ روم کا معائنہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور اے ایس پی شہر بانو اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس کی ویلفیئر کیلئے جو کر سکتے تھے کیا، تھانوں میں سائلین کے ساتھ اچھا سلوک ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے پولیس سٹیشن اچھرہ کی تعمیر اور سائلین کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی، سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ، ڈی آئی جی آپریشنز اور اعلیٰ پولیس حکام اس موقع پر موجود تھے۔