چترال میں برفانی طوفان،لواری ٹنل بند،نظام زندگی مفلوج

چترال میں برفانی طوفان،لواری ٹنل بند،نظام زندگی مفلوج

ویب ڈیسک: لواری ٹنل اپروچ روڈ ٹریفک کے لئے کھل گئی ہے۔ ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔ 

مسافر حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔ خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں  سفر کرنے  سے گریز کریں۔ سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانےپینے کی  اشیاء  ضرور رکھیں تاکہ بوقت ضرورت کام آئے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم ڈی سی افس 0943412519۔ واٹس ایپ نمبر ڈی سی میڈیا سیل 03085832947  اور پولیس  ایمرجنسی نمبر  15 پر رابطہ کریں۔

قبل ازیں پشاور سے چترال اور چترال سے ڈاون ڈسٹرکٹ سفر کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ وہ دوران سفر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں، خصوصا سنو چین (SnowChain) کا استعمال ضرور کریں۔ صبح اور رات کے وقت سفر کرنے سے گریز کریں۔

موسم اور ٹنل روڈ کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لئے پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 یا چترال پولیس کنٹرول روم نمبر 0943412959 پر کال کریں۔

چترال سائڈ میں روڈ کلیئر ہےاور دیر سائڈ پہ برف کافی ذیادہ ہے روڈ مکمل بند ہے جبکہ  لواری ٹنل چترال سائیڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-20/news-1708412432-3736.mp4
ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کا کہنا ہے کہ انتظامی افسران اور چترال لیویز کے جوان پھنسے ہوۓ مسافروں کو ریسکیو کرنے کولنڈی سائڈ پہ پہنچ چکے ہیں۔تمام  مسافروں کو با حفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران للواری ٹنل دیر سائڈ میں   ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی , اے سی یو ٹی خلیل اللہ اور دیگر انتظامی و چترال لیویز کے افسران موجود ہیں۔

API Response:

ضلعی انتظامیہ لوئر چترال  کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی  کمشنر امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔   محکمہ این ایچ اے کی مشینری برف ہٹانے میں مصروف عمل ہیں۔تمام اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔  تا کہ امدادی سرگرمیاں مزید تیز کی جا سکیں،مسافر اور سیاحوں  سے  گزارش ہے کہ وہ   روڈ کلیئر ہونے تک سفر کرنے سے گریز کریں۔