اسلام آباد: صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے چودھری مونس الٰہی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدرمسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کی زیر قیادت مسلم لیگ ق نے چودھری مونس الٰہی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا۔ چودھری شجاعت نے طارق بشیر چیمہ کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ ذمہ دارانہ انداز سے چوہدری شجاعت حسین کی ہدایات پر عمل کریں گے، مونس الہی اب ایوان میں بیٹھ کر اراکین کو ڈیکٹیشن نہیں دے سکتے۔