پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی

پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی
کراچی : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی اقدامات کے سلسلے میں پی آئی اے نے بین الاقوامی سیکٹرز پر بھی کرایوں میں کمی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پرپی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی کے بعد بین الاقوامی روٹس پر بھی کرایوں میں کمی کردی ہے۔ پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں پر 8 فیصد کمی کردی، گلف اور متحدہ امارات کے روٹس پر 15 فیصد کی نمایاں کمی کی گئی ہے جبکہ سعودی عرب کے روٹ پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔