دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔ گال میں کھیلا گیا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ ہے۔ چوتھا روز پاکستان کی شروعات 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کچھ خاص اچھی نہیں تھی ، 16 رنز کے اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ، پھر 7 رنز بنا کر شان مسعود کیچ آؤٹ ہوگئے ، نعمان علی صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز 14 رنز کی مجموعی اسکور سے کیا، کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 20، کوشل مینڈس 18، اینجیلو میتھیوز 7، نیشان مدھشکا 52، دنیش چندیمل 28، سمارا وکرما 11 جب کہ رمیش مینڈس 42 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 82 رنز کی اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کے ہتھے چڑھے اور آؤٹ ہوگئے، پرباتھ جے سوریا 10 رنز اور کاسون راجیتھا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ آغا سلمان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کا تیسرا روز گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔ 278 کے مجموعی اسکور پر آغا سلمان 83 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ، انہوں نے سعود شکیل کے ساتھ مل کر 177 رنز کی شراکت داری کی اور پاکستان کو بہتر صورتحال میں پہنچایا۔ اس کے علاوہ نعمان علی 25، شاہین شاہ آفریدی 9، نسیم شاہ 6 اور ابرار احمد 10 رنز بناسکے جب کہ سعود شکیل 208 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5، پربھات جےسوریا نے 3 جب کہ وشوا فرنینڈو اور کسون راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرا روز اس روز سعود شکیل اور آغا سلمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو سری لنکا نے اسکور میں 70 رنز کا اضافہ کیا، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 312رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دھننجایا ڈی سلوا نے شاندار اننگز کھیلی جنہوں نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین جب کہ آغا سلمان نے ایک وکٹ لی۔ پہلا روز گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز اسکور کیے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر دھننجایا ڈی سلوا اور تجربہ کار کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، 2 مرتبہ بارش سے متاثر ہونے کے سبب پہلے روز 65 اعشاریہ 4 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔ کھیل کے پہلے روز پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔The first ???????? batter to score a double ???? in Sri Lanka ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2023
Player of the match @saudshak ????????#SLvPAK pic.twitter.com/cFHPtXRYOW
قومی ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ سری لنکا کی طرف سے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ہے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے امام الحق 50 اور آغا سلمان 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کھیل کے آخری روز کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنائے ہوئے تھے جبکہ جیت کے لیے 83 رنز درکار تھے اور کریز پر امام الحق اور کپتان بابر اعظم موجود تھے۔ بابر 24 رنز بناکر برباتھ جے سوریا کے ہاتھوں آوٹ ہوئے ، بعدازاں سعود شکیل 30 رن بنا کر اور سرفراز احمد 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 1 اور پرباتھ جے سوریا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز سعود شکیل نے حاصل کیا . پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ کی ٹرافی سے نوازا گیا۔ سعود نے گال میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں 208 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔