گوجرانوالہ : پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس  کے حوالے

گوجرانوالہ : پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس  کے حوالے

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما عالیہ حمزہ کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس  کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گری عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عالیہ حمزہ کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا  ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، بعد ازاں عدالت نے عالیہ حمزہ کا  7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ادھر عالیہ حمزہ نے پولیس وین سے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے جو کرنا ہے کر لیں ہم اپنی بات پر قائم ہیں، "پاکستان زندہ باد ، عمران خان زندہ باد،"  

Watch Live Public News