شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم پر آٹوگراف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم پر آٹوگراف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دوحا : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی پرچم پر آٹوگراف دے کر دل جیت لیے،اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ شاہد آفریدی قطر میں جاری لیجنڈز لیگ میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ 18 مارچ کو قطر کے لیجنڈز لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز اور گوتم گمبھیر کی ٹیم انڈیا مہاراجاز کے درمیان ایک بار دلچسپ میچ ہوا۔اسی دوران شاہد آفریدی نے اپنے فین سے ملاقات کی اور سیلفیاں بنوائیں ۔ میچ ختم ہونے کے بعد شاہد آفریدی ٹیم کی بس میں کھڑے تھے کہ اس وقت سیکیورٹی گارڈ نے فینز کی جانب سے دی گئی شرٹ اور بھارتی پرچم شاہد آفریدی کو آٹو گراف کیلئے دیا۔انہوں نے بھارتی پرچم پر اپنا آٹو گراف کرکے جھنڈا واپس سیکیورٹی گارڈ کو دیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔جہاں نہ صرف پاکستان فینز بلکہ بھارتی شائقین بھی شاہد آفریدی کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں ۔ ایک بھارتی مداح چندرا شیکر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ لا لا کی طرف سے کھیل کا جذبہ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ جے حیدر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسا ہے میرا آفریدی، بھارتی شائقین لازمی دیکھیں، بھارتی کھلاڑی اگر ایسا کریں تو بھارتی عوام گالیاں دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں لیجنڈز لیگ جاری ہے۔ 18 مارچ کو ایشیا لائنز نے آفریدی کی قیادت میں انڈیا مہاراجا کو 85 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد ا نکی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ۔ایشیا لائنز آج فائنل میں ورلڈ جائنٹس کے خلاف مدمقابل ہوں گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔