بارشیں کب اورکہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

بارشیں کب اورکہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
کیپشن: بارشیں کب اورکہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

پبلک نیوز: بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج  ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان  اور بالائی خیبر پختونخوا میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش  اور  پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح موسم خشک تاہم  رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی   بارش  اور پہاڑوں پر ہلکی   برفباری  ہو سکتی ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم  خشک تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بلوچستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبہ سندھ میں  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں   موسم خشک    تاہم  شام/رات  میں بالائی اضلاع  میں مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News