نئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرست

کیپشن: نئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرست

پبلک نیوز: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 2023 میں مسلسل چوتھے سال دنیا کے آلودہ ترین دارالحکومت کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

دکن ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق ” نئی دہلی کی آب و ہوا کی شفافیت کا پیمانہ 2022 میں 89.1 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹرتھاجبکہ   2023 میں یہ پیمانہ 92.7 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک بڑھ گیا۔

بلومبرگ نےبھی اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ ”بھارت پوری دنیامیں فضائی آلودگی میں تیسرےنمبر پر ہےجبکہ نئی دہلی فضائی آلودگی میں دنیاکا سب سےآلودہ اور گندا ترین شہر قرار دیا گیا۔

نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث تعلیمی ادارے بند ہونے سےبچوں کا تدریسی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، فضائی آلودگی کے باعث بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارت کی فضائی آلودگی نےہمسائے ممالک بالخصوص پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، فضائی آلودگی کے باعث لوگوں گلے کی بیماریاں عام ہو گئی ہیں جبکہ سانس لینا بھی دشوار ہو گیا ہے.

Watch Live Public News