اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 72 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

ویب ڈیسک:  کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں100 انڈیکس میں660 پوائنٹس کا اِضافہ ہوا  جس کے بعد 100 انڈیکس 72 ہزار20 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

ڈالر بھی مہنگا

دوسری جانب ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔