بشری بی بی کی نئی میڈیکل رپورٹ میں حیران کن انکشاف

بشری بی بی کی نئی میڈیکل رپورٹ میں حیران کن انکشاف
کیپشن: بشری بی بی کی نئی میڈیکل رپورٹ میں خیران کن انکشاف

پبلک نیوز: بشری بی بی کا طبی معائنہ،پمزڈاکٹرز کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پمز کے 3 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے بشری بی بی کا معائنہ کیا،ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹرسدرہ ظہور،ڈاکٹرحرا اور ڈاکٹربشری لیاقت شامل  ہیں۔
رپورٹ میں ڈاکٹر زنے بشری بی بی کی صحت کو تسلی بخش قراردیا ہے اور ڈاکٹرزنے صرف کھانے میں اِحتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بشری بی بی نے گلے اوربائیں ہاتھ کے بازوں میں درد کی شکایت کی،بشری بی بی نے دل کی دھڑکن تیز ہونے کی بھی شکایت کی،بشری بی بی کی صحت سے متعلق رپورٹ اعلی حکام کوبھجوا دی گئی ہے۔

Watch Live Public News