ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
کیپشن: Rains are raining all over the country, the Meteorological Department announced the good news

ویب ڈیسک: پنجاب بھر میں بارشیں ہی بارشیں۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی۔ جس کے تحت 23 اپریل سے 29 اپریل تک پنجاب بھر میں تیز بارشوں اور آندھی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ بارش کا سلسلہ 24 سے 27 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

خیبر پختونخوا میں 25  سے 29 اپریل کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک اور چکوال میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ اسی طرح لاہور، فیصل اباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں 24 سے 27 اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی، حیدراباد، سکھر، جیکب اباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث 26 سے 29 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ بالائی خیبرپختوا، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔