ویب ڈیسک: رائل چیلنجرز بنگلور (Royal Challengers Bangalore) نے آئی پی ایل 2024 سے ٹھیک پہلے اپنا نام تبدیل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (Royal Challengers Bangalore) نے آئی پی ایل 2024 سے ٹھیک پہلے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔ وراٹ کوہلی، اسمرتی مندھانا اور فاف ڈو پلیسس نے RCB کے نئے نام، لوگو اور جرسی کی نقاب کشائی کی۔ فاف ڈو پلیسس کی کپتانی والی ٹیم آر سی بی نے اپنے نام سے بنگلور کا لفظ ہٹا دیا ہے۔ اس کی جگہ بنگلورو (Royal Challengers Bengaluru) کا لفظ شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح رائل چیلنجرز بنگلور کا نیا نام رائل چیلنجرز بنگلورو ہو گیا ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور انڈین پریمیئر لیگ میں اپنا نام تبدیل کرنے والی تیسری ٹیم ہے۔ اس سے پہلے دہلی کیپٹلز اور پنجاب کنگز کی ٹیمیں بھی اپنے نام بدل چکی ہیں۔ دہلی کیپٹلز کا پرانا نام دہلی ڈیئر ڈیولز ہے۔ پنجاب کنگز کا نام پہلے کنگز الیون پنجاب تھا۔ تاہم نام بدلنے کے باوجود یہ دونوں ٹیمیں کبھی بھی آئی پی ایل خطاب نہیں جیت سکیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نام کی تبدیلی رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے کتنی خوش آئند ثابت ہوتی ہے۔فاف ڈو پلیسس لگاتار تیسرے سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی کریں گے۔ ان کی قیادت میں آر سی بی نے 27 میچ کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 14 میچ جیتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے فاف ڈو پلیسس پہلے کپتان بن گئے ہیں جو رائل چیلنجرز بنگلور اور رائل چیلنجرز بنگلورو دونوں نامی ٹیموں کی کپتانی کریں گے۔