پاکستان کی  تاریخ میں پہلی بار انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ کا میلہ سجے گا

04:28 PM, 20 Mar, 2024

ویب ڈیسک: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ کے انعقاد کی منظوری دے دی .

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ تین شہروں لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں 22 مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔ انٹر کالجیٹ  رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ   میں  30 کالجز حصہ لیں گے۔  لاہور میں ٹورنامنٹ کا آغاز 22 مارچ سے ہوگا جبکہ اسلام آباد اور کراچی میں  میچز 23 مارچ سے شروع ہوں گے۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  کا کہنا ہے کہ انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ سے نچلی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ 

کرکٹ کے فروغ کیلئے  اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔   مہارت اور جذبے کا عملی مظاہرےکے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے سے ہی حقیقی ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے۔

ڈائریکٹر  ڈومیسٹک پی سی بی عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے وژن کے مطابق کر رہے ہیں،

  یقین ہے یہ ٹورنامنٹ کچھ  ٹیلنٹ کو بھی سامنے لائے گا۔ 

مزیدخبریں