اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان بھر میں عالمی وبا کے مہلک وار جاری رہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 131 مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد پاکستان بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 987 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 131مریض جاں بحق ہوئے ٗ مزید 4ہزار 207افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 66ہزار 282 ہو گئی ہے۔ملک بھر میں اب تک کورونا کے 8 لاکھ4ہزار 122مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ 8لاکھ90ہزار391مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ۔ افسوسناک طور پر ملک بھر میں کورونا سے تاحال19،987موات ہو چکی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 51،130ٹیسٹ کئے گئے۔