کوئٹہ (پبلک نیوز) سرینا ہوٹل کے اندر زوردار دھماکہ۔ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق10 افراد زخمی ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کے اندر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے.
ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کاسی کا کہنا ہے کہ سرینا ہوٹل دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی نافذ کر کے تمام طبی عملے کو طلب کر لیا۔شعبہ حادثات میں زخمی مریضوں کو طبی سہولیات دی جا رہی ہے۔ 9 زخمی سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات لاے گئے ہیں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نےکوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کبھی مسلمان نہیں ہو سکتے. اللہ پاک دھماکے میں جانبحق ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. ملک میں آئے روز بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات باعث تشویش ہیں. حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا چاہیے. نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے ساتھ نظر سانی بھی کرنی چاہئے.
سیرینا ھوٹل دھماکہ کے زخمیوں کے نام
1.اعجاز احمد ولد محمد سرور2۔بلال شبیر ولد شبیر حسین3۔عطااللہ ولد عبدالستار4۔راجہ طاہر ولد طارق عزیز5۔ نامعلوم6۔ عرفان ولد عبدالستار7. عبدالحمید ولد صادق8.محمد نور ولد اسد خان9. وزیر ولد منظور10. بلال قادر ولد موسی خان11. خداے بخش ولد ساول12. مزمل خان ولد حمید اللہ
سرینا دھماکے میں شہید افراد 1.اسد اللہ خان2. نامعلوم3.نامعلوم4.نا معلوم