خود پر یقین رکھیں، ٹیم کو کپتان بابراعظم کا پیغام

خود پر یقین رکھیں، ٹیم کو کپتان بابراعظم کا پیغام
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کی جیت سے ہمارا مومینٹم بنا ہوا ہے۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم تمام کھلاڑی ایک یونٹ کی حیثیت سے بہت انجوائے کررہے ہیں، ٹیم میں چند نئے چہرے ہیں امید ہے وہ چیلنجز میں پورا اتریں گے، جب آپ پاکستان کا اسٹار پہنتے ہیں تو مختلف جذبات ہوتے ہیں، بحیثیت کپتان آنے والی کرکٹ کے لیے بہت ُپرجوش ہوں۔ بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کی جیت سے ہمارا مومینٹم بنا ہوا ہے، ٹیم کی تیاریوں پر فوکس ہے،آنے والے دنوں میں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ آرہا ہے، فی الحال افغانستان کے خلاف سیریز پر فوکس کیے ہوئے ہیں، بڑے ایونٹس سے قبل اس طرح کی سیریز سے فائدہ ہوتا ہے، ایشین کنڈیشن پر کھیلنے سے آگے آنے والےایونٹس میں فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ اچھے نئے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، فہیم اشرف کی بطور آل راؤنڈرموجودگی سے ٹیم کو مدد ملے گی، آل راؤنڈر کے ہونے سے ٹیم مضبوط ہوتی ہے۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سعود شکیل نےجس انداز میں اپنا بیٹنگ اسٹائل بدلا ہےوہ میرےدل کو چھو گیا ، افتخار احمد اور سلمان علی آغا کی موجودگی سے مڈل آرڈر بیٹنگ کو حوصلہ ملا ہے، ہماری اسپن بولنگ مضبوط ہوئی ہے، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی شکل میں بہترین پیس اٹیک موجود ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔