آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری, بابر اعظم کا کونسا نمبر؟

آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری, بابر اعظم کا کونسا نمبر؟
سورس: publicnews

 پبلک نیوز: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ  کے کین ولیمسن کی بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار،آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا  دوسرا نمبر اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے اور انگلینڈ کے جو روٹ کی دو درجے تنزلی سے وہ پانچویں نمبر پر آگئے۔

بھارت کے روہت شرما ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر آ گئے، انگلینڈ کے بین ڈکٹ 12 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر آگئے ۔ بھارت کے یشسوی جیسوال 14درجے  ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پرپہنچ گئے۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے نمبر پر موجود ہیں اور بھارت کے روی چندرن ایشون ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر موجود اس بھارت کے ہی رویندرا جڈیجا تین درجے ترقی کے بعد چھٹے پر آ گئے۔ 

خیال رہے کہ ٹاپ ٹین ٹیسٹ باؤلرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار، ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ، سری لنکا کے پاتھم نسانکا 7 درجے ترقی کے بعد 11 نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز

ون ڈے بولرز میں ساوتھ افریقہ کے کیشو مہاراج پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آ گئے اور ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا کوئی آل راونڈر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔