پی پی 7؛ تحریک انصاف کے امیدوار نے حقائق چھپائے، تفصیلی فیصلہ

پی پی 7؛ تحریک انصاف کے امیدوار نے حقائق چھپائے، تفصیلی فیصلہ
پی پی سات کہوٹہ راولپنڈی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا. تحریری فیصلہ آٹھ صفحات پر مشتمل ہے،. فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے امیدوار نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے سامنے غلط حقائق پیش کیے، تحریک انصاف کے امیدوار نے ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن سے بدنیتی کا مظاہرہ کرکے حقائق چھپائے، درخواست گزار نے ری کاونٹنگ کی درخواست واپس لے لی تھی، درخواست گزار نے ہائیکورٹ اور میڈیا کے سامنے یہ موقف اپنایا کہ آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ جانے سے میری برتری کم ہوئی، درخواست گزار کا یہ موقف درست نہیں نا ہی الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس بیٹھا، نا ہی ضمنی انتخاب میں انٹرنیٹ کنکشن سسٹم کو استعمال کیا. فیصلے میں کہا گیا کہ ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے ریزلٹ مینیجمنٹ سسٹم استعمال کیا، بلوچستان ہائیکورٹ ایک فیصلے میں یہ اصول واضح کر چکی ہے کہ ری کاونٹنگ کیلئے انتخابی عمل میں بدعنوانی اور بے قاعدگیوں کے ثبوت ہونے چاہئیں، درخواست گزار نے انتخابی عمل کے دوران بے قاعدگی کی کوئی شکایت نہیں کی، آر ڈی آر او اور الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کا دفتر زیادہ فاصلے پہ نہیں تھا، درخواست گزار نے بیلٹ باکسز کے چھینے جانے یا انتخابی عملے کے اختیار سے تجاوز بارے بھی نشاندہی نہیں کی، درخواست گزار کے لگائے گئے عمومی نوعیت کے الزامات ری کاونٹنگ کیلئے ناکافی ہیں. تحریک انصاف کے امیدوار دھاندلی بے قاعدگی بے ضابطگی سے متعلق شواہد نہیں پیش کرسکے، الیکشن کمیشن کے پانچ ممبران نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کی درخواست خارج کردی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔