کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل پرومو سے بابر اعظم غائب، شائقین کی آئی سی سی پر تنقید

کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل پرومو سے بابر اعظم غائب، شائقین کی آئی سی سی پر تنقید
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے آفیشل پروموشنل ویڈیو جاری کر دیا گیا مگر اس پرومو میں بابر اعظم نظر نہیں آرہے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے گئے ہیں۔ آئی سی سی نے اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل پرومو کی ویڈیو جاری کر دی ہے ۔ 2 منٹ اور 13 سیکنڈ کی اس ویڈیو کے کیپشن میں آئی سی سی نے لکھا ہے کہ ’آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں تاریخ لکھی جائے گی اور خواب سچ ہوں گے۔‘ ماضی میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے مختصر لمحات کو بھی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے میچز 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک جاری رہیں گے، پہلا میچ 2019 کی ورلڈ کپ فائنلسٹ ٹیموں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو بھارت کے سب سے بڑے احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے پروموشنل ویڈیو میں بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی آواز شامل کی گئی ہے ۔ پرومو میں جو جھلکیاں دیکھائی گئی ہیں ان میں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اس وقت نمبر 2 پوزیشن پر موجود پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو زیادہ تر ’مایوسی کی جھلکیاں‘ دکھائے جانے پر آئی سی سی کو کرکٹ فینز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ شائقین کی جانب سے نشاندہی کی گئی ہے کہ پرومو میں پاکستان کھلاڑیوں میں محمد عامر کا بولڈ ہونا ، شاداب خان کی گیند پر بھارتی بلے باز کا چھکا لگنا ، وہاب ریاض کا شاٹ لگنے کے بعد مایوس ہو جانا اور 1992 میں انضمام الحق کا رن آؤٹ دکھایا گیا ہے۔ کئی شائقین نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ ویڈیو کے ایک سین میں پاکستانی فین مایوس بیٹھا ہوا ہے اور بھارتی فین اس کا جذبہ بڑھانے آ جاتا ہے۔ ویڈیو میں پاکستان کے صرف ایک خوشی کے لمحے کو دکھایا گیا ہے کہ جس میں فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی وکٹ لینے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں سیلیبریٹ کررہے ہیں۔ اس کے باوجود بھی پاکستانی شائقین آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پرومو ویڈیو سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے ہیں اور کئی شائقین نے تو مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں نمبر ون بلے باز پاکستانی کپتان بابر اعظم ویڈیو میں کہیں نظر نہیں آئے۔ خیال رہے کہ بابر اعظم 2 سال سے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں اور 2021 اور 2022 کے آئی سی سی ون ڈے بیٹر آف دی ایئر کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ پروموشنل ویڈیو میں ’پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوسی کی جھلکیاں دکھانے پر‘ کرکٹ فینز آئی سی سی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ’جانبداری‘ کا الزام لگا رہے ہیں۔ ٹوئٹر صارفین کے تبصرے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔