مون سون بارشوں سے بچاؤ، عثمان بزدار میدان میں آ گئے

مون سون بارشوں سے بچاؤ، عثمان بزدار میدان میں آ گئے

لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مون سون سیزن کی آمد سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں نالوں کی بروقت صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ نالوں کے اردگرد تجاوزات کو ہٹایا جائے۔ ڈرینوں اور سیور لائنوں کی صفائی کا کام وقت سے پہلے مکمل کیاجائے۔ نالو ں کی مون سون سیزن سے قبل صفائی میں کوتاہی یا غفلت قطعاً برداشت نہیں کروں گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ محمد داؤد سلیمانی کی ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ میرے لیڈر ہیں، آپ کی قیادت میں پنجاب یکساں ترقی کررہا ہے، آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی اور مسائل حل کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی ایک ہے، لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں، عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں، ماضی میں ون مین شو تھا اب فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔