ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں سے گزارش ہے کہ آمدورفت کے لیے متبادل راستے استعمال کریں، شہری کسی بھی دشواری سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی پی ریڈیو شہریوں کو ٹریفک صورتحال سےلمحہ بہ لمحہ باخبر رکھے گا۔آئی ٹی پی ٹریفک الرٹ !
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 20, 2022
*20-مارچ سے 24-مارچ-2022 تک
او آئی سی کانفرنس کے انتظامات کی وجہ سے، ریڈزون میں داخلے اور باہر آنے کے لیے مندرجہ ذیل مقامات پر رکاوٹیں لگائی گئی ہیں ???? pic.twitter.com/4rcXV1r8eU
اسلام آباد: ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 21 سے ا24 مارچ ریڈزون عام ٹریفک کیلئے مکمل بندہوگا۔ سریناچوک، اسٹیٹ بینک چوک، ایکسپریس چوک، اور ایوب چوک عام ٹریفک کے لیے بند ہوں گے، صرف مارگلہ روڈہی ریڈزون میں داخلے اورباہر نکلنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔