پی ٹی آئی نے 27 مارچ کے جلسے کی جگہ تبدیل کردی

پی ٹی آئی نے 27 مارچ کے جلسے کی جگہ تبدیل کردی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں ہونے والے 27 مارچ کے جلسے کے لیے جگہ تبدیل کر دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی جانب سے پہلے 27 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو ایچ نائن گراؤنڈ میں جلسے کی تجویز دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو درخواست جمع کرانے کا کہا ہےتاکہ سیکیورٹی اور سہولیات دی جاسکیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔