ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے ساحل پر روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹنے کا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے آچے کے ساحلی پٹی پر روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مرنے والوں میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ ڈوبنے والوں کی تلاش کے لئے رسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔ کشتی میں 150 سے زائد افراد سوار تھے۔
بدھ کی صبح آچے کے مغربی ساحل سے تقریباَ19 کلو میٹر کے فاصلے پر کشتی خراب ہو کر الٹ گئی
مقامی مقاہی گیروں نے کشتی میں سوار لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کی،4 خواتین اور 2 مردوں کو ریسکیو کر کے پناہ گاہ منتقل کیا
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے یو این اے ایجنسی کے نمائندے نے کہا کہ ریسکیو کیے جانے والوں کے مطابق بہت سے لوگ ڈوب کے مر گئے،تاہم ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے۔