مسافر بس کو حادثہ، 45 مسافرہلاک جبکہ 8 سالہ بچہ معجزاتی طور پر محفوظ

ویب ڈیسک: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 45 افراد ہلاک 8 سالہ بچہ معجزاتی طور پر محفوظ رہی۔

 تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے صوبے لمپوپو میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور موڑ کاٹتے ہوئے توازن کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں مسافر بس 50 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے باعث بس میں آگ لگ گئی،حادثے میں 8 سالہ بچہ معجزاتی طور پر بچ گیا،جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

بس ایسٹر کے زائرین کو گبرون سے موریا نامی قصبے کی طرف لے جا رہی تھی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے افسوسناک بس حادثے سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔