انہوں نے کہا کہ ہمارے انڈونیشی بھائیوں اور بہنوں، خاص طور پر متاثرین کے خاندانوں کے لیے ہماری دلی تعزیت اور دعائیں ہیں۔Tragic news of the earthquake and resultant loss of precious lives in Indonesia. Our heartfelt condolences and prayers for our Indonesian brothers and sisters, especially families of the victims.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 21, 2022
انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ ویسٹ جاوا میں زلزلہ آیا ،زلزلے کی شدت بہت زیادہ تھی جس کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث کم از کم 44 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے جبکہ ممکنہ طور پر ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری میں میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں زلزلے اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی افسوسناک خبر۔