آسٹریلیا نے چین کے ’’ون بیلٹ ٗ ون روڈ‘‘ سے علیحدگی اختیار کرلی

آسٹریلیا نے چین کے ’’ون بیلٹ ٗ ون روڈ‘‘ سے علیحدگی اختیار کرلی
سڈنی ( ویب ڈیسک ) آسٹریلیا نے چین کے ساتھ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کو منسوخ کرتے ہوئے اسے آسٹریلیا کی خارجہ پالیسی کیخلاف قرار دیا ہے جبکہ چین نے اسے اشعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہوں گے۔آسٹریلیا کی وزیر خارجہ میریز پیئنے نے آسٹریلیا کے صوبہ وکٹوریہ کی طرف سے چین کے ساتھ ون بیلٹ ون روڈ معاہدہ کو منسوخ کر دیا ہے ٗ صوبے وکٹوریہ نے 2018 اور 2019 میں بالترتیب چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شامل ہوتے ہوئے دو معاہدوں پر دستخط کئے تھے جنہیں اب وفاقی حکومت کی طرف سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔آسٹریلوی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ صوبے وکٹوریہ کی طرف سے یہ منصوبہ آسٹریلوی خارجہ پالیسی کیخلاف ہے ٗ یہ دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ہماری پالیسی کے منافی اور ہماری خارجہ پالیسی سے متصادم ہیں ۔اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کینبرا میں چینی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان رشتے متاثر ہوں گے ۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا اور چین کے درمیان ٹیلی کمیونی کیشن ٗ شراب کی تجارت اور بحرالکاہل کے ایک جزیرے کو لے کر حالات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔

Watch Live Public News