لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کی ضمانت کا حکم نامہ جاری

لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کی ضمانت کا حکم نامہ جاری
لاہور(پبلک نیوز) ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت کا مختصر تحریری حکم جاری کر دیا ٗ شہباز شریف پچاس پچاس لاکھ کے مچلکے جمع کروائیں ٗفیصلے پر بنچ کے تینوں جج صاحبان نے دستخط کیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب : شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ٗ نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب کی تفتیش میں صرف حمزہ شہباز پیش ہوئے ، 1990 میں ان کے اثاثے 2.5ملین تھے اور 1998 میں 41 ملین ہو گئے ٗہم نے وراثت میں ملنے والے اثاثوں کو ریفرنس میں شامل نہیں کیا ٗہم نے 2005 کے بعد کے اثاثوں کو شامل کیا جب پہلی بار ٹی ٹیز ان کے اکائونٹ میں آسکتیں ۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کل شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے کہا گیا کہ کبھی نہیں دیکھا کہ ضمانت منظور ہونے کے بعد مسترد ہوئی ہو، اعظم نذیر تارڑ کی یہ بات توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے ، میں ثابت کر سکتا ہوں کہ جملہ توہین آمیز ہے تو آپ کو اس واپس لینا چاہیے ۔جسٹس باقر نجمی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شہباز شریف کے وکیل کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر کو ٹوک دیا گیا لاہور : ہم نے کل بھی آپ کو کچھ ہدایات جاری کیں، ہم تمام معاملہ کو باقاعدہ سننے کے بعد فیصلہ دیں گے،اگر آپ لوگ دلائل کے لیے راضی نہیں تو ہم سماعت ملتوی کردیتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب پراسیکیوٹر نے انتہائی سخت بات کی جو انھیں واپس لینی چاہیے ۔

Watch Live Public News