لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی خریداری کے دوران قطاروں سے متعلق تحریری حکم جاری

لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی خریداری کے دوران قطاروں سے متعلق تحریری حکم جاری

لاہور (پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی خریداری کے دوران قطاروں سے متعلق تحریری حکم جاری۔ جسٹس شاہد جمیل نے پنجاب حکومت سے 28 اپریل تک عملدرآمد رپورٹ مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے گزشتہ سماعت پر چینی کی خریداری کے دوران قطاریں ختم کرنے کا حکم دیا۔ حکومتی نرخ 85 روپے کلو کے مطابق چینی کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کےلیے مہلت طلب کی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔