ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عید الفطرانتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جس میں ملک کی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور دونوں بیٹوں سلیمان شہباز ، حمزہ شہباز نے نماز عید ادا کی۔صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں عید کی نماز پڑھی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں نماز عید ادا کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک میں نماز عید ادا کی، وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےگڑھی خدا بخش میں عید کی نماز ادا کی ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں عیدکی نماز پڑھی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عید کی نماز کوئٹہ میں ادا کی۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے لیاقت باغ میں عید نماز ادا کی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں عیدکی نماز پڑھائی۔ کراچی کے پولوگراؤنڈ (باغ جناح) میں گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عید کی نماز ادا کی، نماز عید میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔