سابق صدر نے چیف جسٹس پاکستان کا خط شیئر کردیا

سابق صدر نے چیف جسٹس پاکستان کا خط شیئر کردیا
کیپشن: The former president shared the letter of the Chief Justice of Pakistan

ویب ڈیسک: سابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا ایک خط شیئر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خط کی کاپی کے ہمراہ پوسٹ کئے گئے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ مجھے ذاتی طور پر معلوم ہے کہ چیف جسٹس پاکستان انتہائی مشاہدہ  کی حامل شخصیت ہیں اور نیچے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام لکھا گیا خط اس مؤقف کی تصدیق کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمران خان کی جانب سے لکھے گئے حالیہ خط کو بھی نظر انداز نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت ’ریاست‘ کی حالت پر سب سے واضح اشارہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کا خط تھا۔ میں ان ججوں اور سپریم کورٹ کی ستائش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس کا مناسب نوٹس لیا۔

یہ تمام کیچڑ، غلاظت اور گرد و غبار کو قالین کے نیچے نہیں چھپایا جا سکتا۔عدلیہ کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھے۔