شاہد آفریدی نے شاہین کو انجری سے بچنے کیلئے کیا مشورہ دیا ؟

شاہد آفریدی نے شاہین کو انجری سے بچنے کیلئے کیا مشورہ دیا ؟
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شاہین آفریدی کو انجری سے بچنے کیلئے ڈائیو نہ مارنے کا مشورہ دیا تھا۔ سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ایشیا کپ 2022 میں انجری کے باعث باہر ہوجانے کے حوالے سے بات کی ہے۔ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا سیشن رکھا ، اس دوران ایک صارف نے سوال کیا کہ لالہ شاہین تو انجرڈ ہیں، آپ ہی ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔ اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے اس کو پہلے بھی منع کیا تھا کہ آپ فاسٹ بولر ہو، ڈائیو مت لینا، انجری ہوسکتی ہے لیکن مجھے بعد میں اندازہ ہوا کہ وہ بھی آفریدی ہی ہے۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجرڈ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی، انڈیپینڈنٹ اسپیشلسٹس نے رپورٹس کی روشنی میں شاہین شاہ آفریدی کو چار سے چھ ہفتے آرام دینے کی تجویز دی ہے جس کے باعث وہ رواں ماہ ہونے والے ایشیا کپ اور انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔