بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ سے متعلق پی ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کردیں

بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ سے متعلق پی ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کردیں
خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام میں چیئرلفٹ میں پھنسے والے افراد کا معاملہ، پی ڈی ایم اے نے بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 900 فٹ کی ہائیٹ پر ایک چیئرلفٹ پھنسی ہوئی ہے،چیئرلفٹ میں کل 8 افراد جن میں 6 بچے بھی شامل موجود ہیں۔این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے کو کوارڈینیشن کی مدد بھی فراہم کی ہے۔ آرمی ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کیلئے بھیجے گئے ہیں، این ڈی ایم اے کی پی ڈی ایم اے سے سیاحتی انفراسٹچکر پر سیفٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔