پی ٹی آئی احتجاج:  شیرافضل مروت کی گرفتاری ،اہلکاروں سےہاتھاپائی،ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی احتجاج:  شیرافضل مروت کی گرفتاری ،اہلکاروں سےہاتھاپائی،ویڈیو وائرل
کیپشن: پی ٹی آئی احتجاج:  شیرافضل مروت کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کیجانب سے اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر پولیس نے شیرافضل مروت کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے رہائی کے دعوؤں کے باوجود پی ٹی آئی رہنما کو مبینہ طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔تاہم اب ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں شیرافضل مروت اور ان کے ساتھیوں کو پولیس سے ہاتھاپائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی کیپیٹل پولیس نے شیر افضل مروت کو گرفتار کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے شیر افضل مروت کو تھانہ گولڑہ منتقل کر دیا۔

اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیرافضل مروت کو ترنول جلسہ گاہ کے نزدیک سے حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم شیرافضل مروت کو انتشار نہ پھیلانے کی یقین دہانی پر رہا کردیا گیا ہے۔

شیرافضل مروت کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا،بھائی شیرافضل

شیر افضل مروت کی گرفتاری کے بعد ان کے بھائی کا بیان سامنے آگیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا۔ شیر افضل مروت گولڑہ تھانہ میں نہیں ہے۔ ان کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

شیر افضل مروت کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

ویڈیو میں شیرافضل مروت اور ان کے ساتھیوں کو پولیس سے ہاتھا پائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ شیرافضل مروت کے ساتھیوں نے ایک اہلکار کی وردی پھاڑ دی۔

Watch Live Public News