ہارورڈ یونیورسٹی میں ’میڈ ان پاکستان‘کپڑے دیکھ کر معروف یوٹیوبر حیران

ہارورڈ یونیورسٹی میں ’میڈ ان پاکستان‘کپڑے دیکھ کر معروف یوٹیوبر حیران

ویب ڈیسک: انڈیا کے ایک یوٹیوبر نے اُس وقت انتہائی حیرانی کا اظہار کیا جب ہارورڈ یونیورسٹی کے تفریحی دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کے مرچنڈائز سٹور سے سامان خریدتے وقت کپڑوں پر ’میڈ ان پاکستان‘ کا لیبل پڑھا۔ 

ذرائع کے مطابق انڈیا سے تعلق رکھنے والے اشان شرما نامی یوٹیوبر ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنے اس دورے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کر رہے ہیں۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کے دورے کے دوران اس کے مرچنڈائز سٹور جاتے ہیں۔ مرچنڈائز سٹور میں کپڑوں کی قیمت اور اس کے اوپر لگے لیبل کو دیکھ کر یوٹیوبر حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
اس کے بعد انڈین یوٹیوبر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ہارورڈ مرچنڈائز سٹور سے خریدی گئی جیکٹ کے ساتھ میں میڈ ان پاکستان لیبل کا فوٹو بھی شیئر کیا۔
انہوں ںے لکھا کہ ’ہارورڈ میں مرچنڈائز خریدنے آیا تھا، یہ 12 ہزار روپے کی ہے اور یہ میڈ ان پاکستان ہے۔‘


اس پوسٹ پر ایکس صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
منیش نامی ایک صارف نے پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ ’اب انڈین میڈ ان پاکستان کپڑے خریدنے امریکہ جائیں گے؟ دلچسپ۔‘


ایک اور صارف عمران شریف نے لکھا کہ ’آئیے اپنی قوم کی قدر کریں اور ان قربانیوں کو یاد رکھیں جنہوں نے ہمیں آزادی دلائی۔ اب فرق کرنے کی ہماری باری ہے۔ پاکستان زندہ باد۔‘


ایک صارف نے لکھا کہ ’اچھا تو ہارورڈ بھی ایشیا سے آؤٹ سورسنگ کر رہا ہے۔‘


ایکس صارف شریا نے لکھا کہ ’امریکہ میں بیچے جانے والے برینڈز کی اکثریت برصغیر سے ہی جاتی ہے۔‘
ایک اور صارف نے لکھا ’تو کیا آپ یہ توقع کر رہے تھے کہ یہ اترپردیش کی بنی ہے؟

Watch Live Public News