صدر علوی   نامزد  وزیر اعظم  شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے

صدر علوی   نامزد  وزیر اعظم  شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے

(ویب ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نامزد وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے۔

نیاصدارتی انتخاب وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد ہوگا جس کے نتیجے میں صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لینے کے اعزاز سے محروم ہوجائیں گے اور ان کے جانشین کو یہ ذمہ داری ادا کرنا پڑے گی۔

 نئے منتخب ارکان اسمبلی 26 فروری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جو کہ افتتاحی سیشن کیلیے مقررہ مہلت سے تین دن قبل ہوگی۔ موجودہ ارکان اسمبلی جو نئی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے وہ اگر صوبائی اسمبلیوں کے ارکان بھی منتخب ہوئے ہیں تو وہ اس کے بعد رکن نہیں رہیں گے۔

اعلی پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ کے 53 ارکان ، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلیے اور بالآخر صدرپاکستان کیلیے انتخاب کو 8 مارچ تک مکمل کرنا ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق اگر صدارتی انتخاب ایک ہفتہ پہلےکرالیاجائے تو موجودہ صدر عارف علوی کی جگہ نیا صدر نئے وزیراعظم سے حلف لے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جونہی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیارکان حلف اتھا لیں گے وہ ارکان سینیٹ کے انتخاب کیلیے اور پھر صدارتی انتخاب کیلیے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

ادھر  عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن  نے صدارتی انتخابات کی تیاریاں شروع  کردی ہیں ۔ذرائع کے مطابق   سینیٹ انتخابات سے قبل صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ  کیا ہے، نئے صدر کے انتخاب کیلئے 8مارچ کی تاریخ تجویز کی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  اسمبلیوں کی حلف برداری فوری بعد صدارتی انتخابات ہوگا۔ آصف علی زرادی حکومتی اتحادیوں کے امیدوار ہوں گے۔