بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت؟ حقیقت کیا؟

05:16 PM, 22 Feb, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے بھی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب آزاد حیثیت میں اسمبلی کا حصہ بنیں گے، پی ٹی آئی کے دونوں رہنمائوں نے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینا ہے،انٹرا پارٹی میں حصہ لینے کے لئے دونوں رہنمائوں نے سنی اتحاد میں شمولیت اختیار نہیں کی، بانی چئیرمین کے پینل سے بیرسٹر گوہر چئیرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے معاملہ پر تحریک انصاف کے مبینہ کارکن نے الیکشن کمیشن سے ریکارڈ مانگ لیا، درخواستگزار نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کا ورکر ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں 86 آزاد امیدواروں نے شمولیت اختیار کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں 8 آزاد امیدوار شامل ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کامیاب101 آزاد امیدواروں میں سے 96 کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 5 آزاد امیدواروں کے نوٹی فکیشن جاری نہیں کیے گئے۔

مزیدخبریں