دوسروں پر چوری کا الزام خود خیراتی پیسوں کی چوری کا اعتراف، مریم کی عمران پر تنقید

دوسروں پر چوری کا الزام خود خیراتی پیسوں کی چوری کا اعتراف، مریم کی عمران پر تنقید
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگیزیب نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کے صادق و امین نےشوکت خانم کے 3 ملین ڈالر خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم، پاکستان کی عوام نے آپ کو شوکت خانم کے لیے زکوٰۃ کے پیسے دیے، ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے نہیں دیے تھے، لاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کہتے ہیں توشہ خانہ میں چوری کی تو کیا ہوا، ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا تو کیا ہوا، 5 قیراط کا ہیرا ہی تو لیا ہے، فارن فنڈنگ کرکے ملک کے خلاف دشمنی کی تو کیا ہوا، زکوٰۃ کے پیسے ہی تو چوری کیے ہیں تو کیا ہوا، ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے تو کیا ہوا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت پر لی تو کیا ہوا، بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کرپنجاب کی ہر نوکری، ہرعہدہ بیچا تو کیا ہوا۔ مریم اورنگیز یب نے مزید کہا کہ جن کو چور کہتے ہیں، پاکستان کیا برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں جھوٹے الزام ثابت نہیں کر سکے، عمران خان اِسی لیے عدالت پیش نہیں ہوتے کیونکہ اگر ہوئے تو تمام جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔