ملائیشین وزیر خارجہ کا فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل  رکن بننے کی حمایت کرنے کا اعلان

ملائیشین وزیر خارجہ کا فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل  رکن بننے کی حمایت کرنے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)ملائیشیا کے  وزیر خارجہ   نیویارک میں ریاست فلسطین کے اقوام متحدہ کا رکن  بننے کی حمایت کریں گے۔

معروف خبر رساں ادارے الجزیرہ  کے مطابق ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن  رواں  ہفتے نیویارک میں ہونے والے اجلاسوں میں ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی وکالت کریں گے۔

اس تجویز کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی حمایت کی ضرورت ہوگی، جو مجوزہ نئے رکن ممالک کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے لیے پیش کرتی ہے، اور اس اقدام کی متفقہ طور پر حمایت کا امکان نہیں ہے۔

محمد حسن جو دسمبر میں کابینہ میں ردوبدل کے باعث وزیر خارجہ بنے  تھے ممکن ہے کہ وہ منگل کو   فلسطین پر یو این ایس سی وزارتی بحث میں خطاب کریں گے۔

جاری بیان کے مطابق  ملاقات میں،ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن "ملائیشیا کے فوری جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کریں گے،اس کے علاوہ   وہ فلسطینیوں کی مسلسل جبری نقل مکانی کی مخالفت کریں گے اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فوری ضرورت پر زور دیں گے"۔