پی آئی اے نے اثاثوں کی نیلامی سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا

پی آئی اے نے اثاثوں کی نیلامی سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پی آئی اے نے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے جن میں یہ الزام لگایا جا رہا تھا کہ قومی ایئر لائن کے اثاثہ جات کی نیلامی کی جا رہی ہے ٗ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اصفہانی ہینگر کی نیلامی نہیں ہونے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پی آئی اے اپنے کسی اثاثے کی نیلامی نہیں کر رہا ٗ اصفہانی ہینگر کے حوالے سے اشتہار کی وجہ یہ تھی کہ قومی ایئر لائن اپنی بیلنس شیٹ میں اعداد و شمار کے درست ہونے کو یقینی بنانے کیلئے اثاثہ جات کا تخمینہ لگوا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اصفہانی ہینگر کا درست تخمینہ لگوا کر بیلنس شیٹ میں اندراج کروانا مقصود ہے ۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے الزام لگایا تھا کہ پی آئی اے اصفہانی ہینگر کو نیلام کر رہا ہے جس کی وجہ سے قومی ایئر لائن کو اپنے طیاروں کی مرمت کیلئے دیگر ذرائع استعمال کرنے پڑیں گے جس سے قومی خزانے پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا۔

Watch Live Public News