’ کاوے موسوی کو سلام ، وہ سچ سامنے لائے‘

’ کاوے موسوی کو سلام ، وہ سچ سامنے لائے‘

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں اہم دن ہے، براڈ شیٹ کمپنی کے سربراہ نے غیر مشروط طور پر میاں نواز شریف سے معافی مانگ لی ہے.

انہوں نے کہا ہے یہ معافی اس لئے مانگ رہے ہیں کہ 20 سال سے نواز شریف اور انکے خاندان کے خلاف پاکستانی حکومت اور نیب کہنے پر کارروائی کررہے ہیں، کاوے موسوی نے کہا ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ڈھونڈ سکے، کہیں سے کچھ نہیں ملا، مشرف کے زمانہ انہیں اپوائنٹ کیا گیا تھا، انہیں نواز شریف اور شریف خاندان کے خلاف مامور کیا گیا، کاوے موسوی بالآخر بڑا انسان نکلا، ہم سب سے غلطیاں ہوجاتی ہیں بڑا انسان وہی جو حقائق کو تسلیم کرلے.

ان کا کہنا تھا کہ کاوے موسوی کا نیب اور نیازی پر زناٹے دار تھپڑ ہے، پوری قوم سوال کررہی ہے کہ بتاو اس قوم کے کروڑوں روپے صرف نفرت کی آگ جھونک دیئے، صرف نواز شریف کا قوم کے سامنے رسوا کرنا ہے، عمران نیازی نے مشرف کے بعد اس نفرت میں مزید اضافہ کیا، نواز شریف کی بے توقیری میں آپ نے کوئی کسر نہ چھوڑی.

انہوں نے کہا نواز شریف اس قوم کا مسیحا ہے واپس آئیں گے تو پاکستان ایک بار پھر ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا ، عمران نیازی اور نیب نے جو کچھ کیا وہ تاریخ کا بدترین دور ہے ، بیٹیوں جیلوں میں ڈالا گیا، راناثناء اللہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ، کاوے مساوی کو سلام کرتا ہوں وہ سچ قوم کے سامنے لے آئے ، نواز شریف اس قوم کے ہیرو ہیں.

انہوں نے مزید کہا آج کس طرح اس کیس کا ڈراپ سین ہوا ہے، اللہ کے کرم سے نواز شریف کی نیک نامی کو دنیا کے سامنے لیکر آئے ہیں، پوری قوم کے سامنے عمران نیازی کا جھوٹ سامنے آگیا ،کہاں گئی وہ جے آئی ٹی اور جج بشیر صاحب کے وہ فیصلے، جو معافی مانگ رہا ہے صرف نواز شریف سے نہیں پوری قوم سے معافی مانگ رہا ہے، نواز شریف نے غریب قوم کی اربوں کھربوں کی بچت کی، کھربوں روپے قرضہ لیا اور کوئی ایک نئی اینٹ تک کسی منصوبہ میں نہیں لگائی ، آج دودہ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے.

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔