پہلے ٹوئٹ، پھر ڈیلیٹ: الیکشن کمیشن کا ’نامناسب‘ رویہ

پہلے ٹوئٹ، پھر ڈیلیٹ: الیکشن کمیشن کا ’نامناسب‘ رویہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے نامناسب ٹوئٹ سامنے آیا ہے،ایک ٹوئٹ کے ذ ریعے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ایک فراڈ سسٹم ہے.

تاہم کچھ دیر بعد ہی اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا. رہنماء پی ٹی آئی فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اکاؤنٹ سے کی گئی غیرذمہ دارانہ ٹویٹ پر چیف الیکشن کمشنر کو وضاحت دینی چاہیے، الیکشن کمیشن کو قانون کے تحت چلنا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کا ٹویٹر اکائونٹ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آپریٹ کرتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ٹوئٹ کے سامنے آنے بعد الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔